کوئلے سے کھاد بنانے کا کامیاب تجربہ
وفاقی سکیرٹری کامران قریشی نے ایکسپریس نیوزکو بتایا کوئلہ سے بنائی گئی کھاد عام کھاد سے زیادہ مؤثر ہے ، یہ کھاد مارکیٹ میں دستیاب کھاد سے انتہائی سستی بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کوئلہ سے بنائی گئی کھاد کی بوری 6سو روپے میں دستیاب ہو گی، کھاد بنانے کا تجربہ پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ نے کیا۔ اس کی کمرشل بنیادوں پر پیداوار کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔