Home
»
Posts filed under
Successful Peoples
Friday, November 08, 2013
Saturday, October 26, 2013
success story
غم روزگار
میری کُل کائنات ایک سکوٹر تھا جسے بیچ کر اس کے پیسوں سے ایک ٹائپ رائٹر خریدا، اپنی کمپنی شیخ اینڈ سنز بنائی لیکن چند دنوں بعد دونوں بڑے بھائیوں نے کاروبار میں دلچسپی کا اظہار کیا تو یہ رجسٹرڈ شدہ کمپنی اپنے بھائی کو دے دی اور خود ایک کمپنی ’’گل مرگ‘‘ کے نام سے اپنے گھر کے پتہ پر کل پانچ ہزار کے سرمایہ سے قائم کی۔
یہ سرمایہ سکوٹر بیچ کر حاصل کیا جس میں سے 1800 روپے کی ٹائپ رائٹر خریدی پانچ سو روپے بینک میں سکیورٹی جمع کروائی دو تین سو روپے کے لیٹر پیڈ چھپوائے اور اچھی کمپنیوں کو خط ڈالنے شروع کردیئے۔ تقریباً دو ہزار روپے کی مالیت کے خط دوسری کمپنیوں کو بھیجے یہ ایڈریس میں نے اس وقت سے سنبھال رکھے تھے جب میں پہلی دفعہ لندن اور امریکہ کے دورے پر گیا تھا۔
یہاں ٹیلی فون بوتھوں میں بعض اوقات ڈائرکٹریاں پڑی ہوتی تھیں۔ اس میں سے اپنے قالینوں اور ریشم کے غیر ملکی کاروباری اداروں کے مطلوبہ پیجز پھاڑ لیتا تھا یہ میرے پاس محفوظ تھے ان سب کو میں نے خط لکھنے شروع کردیئے۔ خطوں کے جواب سے یہ اندازہ ہوا کہ کیٹلاگ CATALOG کا ہونا بہت ضروری ہے۔ پنجاب سمال انڈسٹریز والوں نے پچاس روپے کی ایک کیٹلاگ بنا رکھی تھی اس کا باہر والا صفحہ پھاڑ کر گل مرگ کا گتہ چڑھا دیا اور کیٹلاگ کا مطالبہ کرنے والی بعض فرموں کو اپنا نام چسپاں کرکے بھجوادی۔
ہالینڈ سے ایک خط مسٹربروک کا آیا اس نے کہا کہ وہ قالین خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس کے ساتھ تین اور پارٹیاں بھی ہیں وہ پاکستان آنا چاہتے تھے۔ اب مجھے بڑی فکر لاحق ہوگئی کہ نہ میرے پاس دفتر ہے نہ اسٹاک اور نہ ہی عملہ۔ بھابڑا بازار کی تنگ و تاریک گلیوں سے خط و کتابت کرتا ہوں تو کیا بنے گا۔ لاہور گیا بڑے بھائی کو صورتحال بتائی اس نے ایک ٹرک قالینوں کا ادھار لادیا لیکن مسئلہ دفتر کا تھا کہ کہاں رکھا جائے اور کہاں دکھایا جائے۔ یکایک مجھے خیال آیا۔ میں نے کالج روڈ پر پاک پراپرٹی ڈیلر کے ٹھیکیدار عبدالرحمان سے جس نے نیا نیا دفتر سجایا تھا ایک دن کیلئے دفتر ادھار مانگا۔
مجھے یورپ میں کمپنیوں کے بورڈوں کے سائزوں کا پتہ تھا کہ چھوٹے سائز کے ہوتے ہیں۔ جس طرف سے انہوں نے آنا تھا اس طرف سے پاک پراپرٹی ڈیلر کا بورڈ اتار کر گل مرگ کا بورڈ لگادیا۔ جہاں تک عملے کا تعلق تھا حبیب بینک سٹی برانچ کے فارن ایکسچینج میں شیخ نصیر صاحب امپورٹ ایکسپورٹ کے کاروبار کو سمجھتے تھے (میں اس معاملے میں بالکل کورا تھا) میں نے ان سے کہا انہوں نے ایک دن کی چھٹی پر آمادگی ظاہر کی اور میں نے پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں جو ایک دن کیلئے امپورٹ ایکسپورٹ کا دفتر بن گیا تھا انہیں اپنی کمپنی کا منیجر بنادیا۔ ہالینڈ کی کمپنی سے میں نے کچھ زیادہ دوستی بڑھائی۔
ان کی بڑی خاطر مدارت کی۔ اشتیاق اور چودھری مشتاق سے بیس ہزار روپے ادھار لیے۔ بروک میرے ذاتی دوست بن گئے۔ اس طرح مجھے 10 لاکھ کا بڑا آرڈر ملا جو انہوں نے ہالینڈ پہنچتے ہی فیکس کردیا۔ سب سے پہلا کام میں نے یہی کیا کہ شالیمار پلازہ ایک دفتر کرائے پر لیا۔ غلام مصطفی یہاں پارٹ ٹائم کام کرنے آتا تھا۔ انصاری صاحب مرحوم واحد سٹاف ممبر تھے اس طرح حبیب بینک سے پہلا او ڈی ایڈوانس 50 ہزار روپے ملا اور میں خود گل مرگ اینڈ کمپنی کا ایم ڈی بن چکا تھا۔ میں قالینوں کے ساتھ ساتھ ریشم کی امپورٹ ایکسپورٹ میں بھی دلچسپی لے رہا تھا۔ اس آرڈر کو میں نے تین قسطوں میں ایکسپورٹ کیا کیونکہ آرڈر کی زرضمانت رکھنے کو کچھ نہ تھا۔ اس لیے ایک شپمنٹ کے پیسے وصول کرکے دوسری بھیجتا اور تین قسطوں میں کام مکمل کیا۔
Saturday, October 12, 2013
steve jobs historic speech
Steve Jobs Founder of Apple Historic Speech in urdu
This guy is one af the most Amazing guy we have ever seen. This man Introduced a new way of learning. He has given an Idea for thinking something new and think different. We can say that this man is a symbol of Change. Change is everything. Watch this video and Share......
Steve Jobs Founder of Apple Historic Speech in urdu by dm_51ea373e71f84
Sunday, September 29, 2013
Chines Ali baba
چین کا ’’علی بابا‘‘
چین کی ترقی دنیا کے تمام ترقی پذیر یا پسماندہ ملکوں کے لیے ایک مثالی نمونہ ہے۔
چین ایک ایسا ملک ہے جو ساٹھ ستر سال تک افیم ، افیمیوں اور اپنی کثرت آبادی کی وجہ سے دنیا میں جانا جاتا تھا۔ اب یہی ملک اپنی ترقی اور دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف گامزن ہونے کے حوالے سے دنیا میں مشہور ہے۔چینی کمپنیاں یورپی اور جاپانی کمپنیوں کا مقابلہ کررہی ہیں اور کسی حد تک یورپی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑتی جارہی ہیں۔چینی مصنوعات کا اعلیٰ معیار اور کم قیمت دنیا بھر کے صارفین کے لیے کشش رکھتا ہے۔
چین نہ صرف اس وقت دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف گامزن ہے بلکہ اب اس نے ایک اور سنگ میل عبور کرنے کی طرف قدم بڑھانا شروع کردیا ہے۔ اس کی ای کامرس کی صنعت امریکہ کی ای کامرس کی صنعت سے آگے بڑھ رہی ہے۔اس میں اس کی ایک عظیم الشان فرم مارکیٹ پر چھا رہی ہے اور یہ ہے ’’علی بابا ڈاٹ کام۔۔۔۔۔Alibaba.com‘‘ ،جو اس وقت کسی حد تک دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی بن چکی ہے۔گذشتہ دو سال کے دوران علی بابا کی دو ذیلی کمپنیاں 170ارب ڈالر کمانے میں کامیاب ہوچکی ہیں جو eBay اور ایمازون Amazon کی مجموعی سیلز سے بھی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ علی بابا اس وقت دنیا کی سب سے
Facts Of Success
کامیاب بزنس مین بننے کے راز
ہر شعبہ زندگی میں کامیابی کا حصول انسانی فطرت میں شامل ہے جس کی تگ و دو میں وہ اپنی ساری زندگی صرف کر دیتا ہے۔
اچھی بات یہ ہے کہ کامیابی یا ناکامی دونوں صورتوں میں انسان زندگی سے بہت کچھ حاصل کر لیتا ہے، ناکامی سے سبق اور کامیابی سے دولت، شہرت اور عزت اس کے حصے میں آتی ہے۔کامیابی اور ناکامی کے عمل میں سب سے زیادہ اہم سمت کا انتخاب ہے اور یہی چیز انسان کو بلندی یا پستی میں لے جاتی ہے۔
بعض لوگ کھلی آنکھوں سے خواب دیکھتے ہیں اور پھر ان کی تعبیر بھی پا لیتے ہیں، ایسے ہی لوگوں میں سے ایک نام منیر بھٹی کا بھی ہے، جنہوں نے نوکری حاصل کرنے کے بجائے نوکری دینے والا بننے کا خواب دیکھا اور اس خواب کو پورا کرنے کے لئے انہیں
My Sites
Blog Tags
- Columns ( 3 )
- health care ( 2 )
- History ( 6 )
- IT News ( 8 )
- Muslim Scientists ( 1 )
- News Updates ( 22 )
- Religious ( 3 )
- Science ( 5 )
- Softwares ( 6 )
- Sports ( 1 )
- Successful Peoples ( 5 )
- tips & Tricks ( 6 )
- Videos ( 6 )
- Windows 8 ( 1 )
Blog Archive
![]() |

