Top Menu

Thursday, October 03, 2013

ccleaner download

رجسٹری کی صفائی کیجئے!




اس بات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آپ کسی سافٹ ویئر کو استعمال کر کے ہی اپنے کمپیوٹر کی رفتار اور کارگردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔اپنے کمپیوٹر کی رفتار کو تیز، اور کارگردگی کو مزید بہتر اور فعال بنا نے کے لئے رجسٹری کی صفائی نہایت ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
آپ کا کمپیوٹر بھی آپ کی کار ہی کی طرح ہوتا ہے، اِسے بھی مینٹینینس کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔
آپ کو بعض اوقات کئی سافٹ ویئر انسٹال کرنے پڑتے ہیں، اور کئی مزید سافٹ ویئرز کو اَن انسٹال کرنا پڑتا ہے، انٹرنیٹ پر برائوزنگ کرنی پڑتی ہے، ای میل کرنی پڑتی ہے، اور بے شمار ایسی ایکٹویٹیز کرنی پڑتی ہیں۔ انسٹال اور اَن انسٹال ہونے والے سافٹ ویئر اور دیگر کئی امور کی انٹریز رجسٹری ایڈیٹر میں بنتی رہتی ہیں، جن سے رجسٹری ایڈیٹر میں لا تعداد غیر ضروری ڈیٹا جمع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے کمپیوٹر کی رجسٹری میں بے شمار ایررز ہوں گے،جو آپ کے کمپیوٹر کی رفتار اور کارگردگی کو سسُت کر دیتے ہیں۔اگر آپ کمپیوٹر کی کارگردگی کو بہتر بنانے کے لئے غیر ضروری انٹریز کو رجسٹری ایڈیٹر سے ختم نہیں کریں گے تو اس کی کارگردگی اور رفتار پر اثر پڑے گا۔
کمپیوٹر کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے آپ فری رجسٹری اسکین کے ذریعے اپنے کمپیوٹرز کے اُن مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اُن کو حل کریں جو عام طور پر آپ کی آنکھوں سے پوشیدہ رہتے ہیں۔ رجسٹری کی صفائی کے لیے ’’سی کلینر‘‘ (CCleaner) نامی سافٹ ویئر بہت موزوں ہے۔

Download Now