اُن کا حُسن سلامت ہے
ٍعام تاثر یہ پایا جاتا ہے کہ فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی کوئی بھی اداکارہ اسی وقت تک اپنی کام یابی اور شہرت کو برقرار رکھ پاتی ہے جب تک وہ شادی نہ کر لے۔
بالی وڈ میں کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے اپنے کیریر کے عروج پر بے شمار کام یابیاں سمیٹیں اور اسی عروج کے دور میں انہوں نے شادی بھی کرلی اور ان میں سے کئی ایک یا دو بچوں کی ماں بن گئیں، مگر اس کے باوجود ان کی مقبولیت اور اسٹارڈم مین کوئی فرق نہیں پڑا۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان فلمی حسینائوں نے خود کو جسمانی طور پر اس طرح مینٹین کر رکھا ہے جس طرح کوئی بھی غیرشادی شدہ ہیروئن رکھتی ہے۔
حالاں کہ بولی وڈ کے ماضی میں کوئی ایسا قابل ذکر سلسلہ نہیں ملتا۔ اس دور میں جب کوئی اداکارہ اپنے عروج کے دور میں شادی رچا بیٹھتی تو فلم بینوں کے لیے اس کی اہمیت اور کشش کم ہوتی چلی جاتی مثلاً ہیما مالنی، شرمیلاٹیگور، سائرہ بانو اور سادھنا وغیرہ، ان اداکارائوں نے شادی کے بعد جب بھی کام کیا بطور معاون اداکارہ کے طور پر ہی کیا، مگر آج صورت حال یکسر مختلف ہے آج فلم بین شادی شدہ اور ایک یا دو بچوں کی ماں کو بھی فلم میں بطور ہیروئن پذیرائی دیتے ہیں۔ ایسی اداکارائیں جو شادی شدہ اور ماں بننے کے بعد بھی