Top Menu

Tuesday, October 08, 2013

Comodo Rescue Disk

کوموڈو ریسکیو ڈسک



اگر ہمارا سسٹم وائرس سے متاثر ہو جائے تو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیونکہ سسٹم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو جاتی ہے اور ہم کوئی بھی کام بروقت انجام نہیں دے پاتے۔ ایسے میں ’’کوموڈو ریسکیو ڈسک‘‘ کا پاس ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔ اگر سسٹم پر اینٹی وائرس انسٹال نہ ہو اور سسٹم انفیکٹڈ ہو جائے، یا وائرسز کا حملہ ایسا جو اینٹی وائرس کے قابو سے باہر ہو یا وائرسز اینٹی وائرس کو ہی ناکارہ بنا دیں تو ایسی صورت میں سسٹم کی کارکردگی انتہائی کم ہو جاتی ہے۔ سسٹم کی زیادہ تر ریسورسز پر وائرس قبضہ کر لیتے ہیں اور سسٹم انتہائی سست ہو جاتا ہے۔
یہ بوٹ ایبل ڈسک آپ سی ڈی، ڈی وی ڈی یا یو ایس بی کے ذریعے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ ونڈوز کے لوڈ ہونے سے پہلے یہ سسٹم کو مکمل اسکین کر کے ہر طرح کے وائرس اور روٹ کٹس کا صفایا کر دیتی ہے۔ اس ڈسک میں اس طرح کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری ٹولز موجود ہوتے ہیں۔-
فائل سائز:  پچاس ایم بی
مطابقت: ونڈوز ایکس پی، ونڈوز سیون، ونڈوز ایٹ
دستیابی:  مفت
Click on Icon to Download!!!!!!!



Mother language

!اردو ہے نام جس کا۔

بھارت کی وزارتِ تعلیم اپنے ملک کے نو نہالوں اور نوجوانوں کے لئے ’’پچیس سالہ ‘‘مربوط اور انتہائی جاندار تعلیمی پروگرام وضع کرتی ہے۔
یہ پروگرام کسی بھی قسم کی اغلاط یا سیاسی بغض وکینہ سے پاک ہوتا ہے۔ نصابی کتب اور سلیبس کی خوب جانچ پڑتال کے بعد پورے ملک میں ایک ہی طرز کا نظامِ تعلیم بغیر کسی دبائو کے 25سال تک رائج رہتا ہے۔ اس کے بعد انڈین پلاننگ کمیشن نئے سرے سے تعلیمی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ اس طرح نصاب کی تبدیلی بھی پچیس سال بعد ہی ممکن ہوتی ہے۔ یہاں سیاستدانوں کی خواہش پر ہر دو تین سال بعد نصاب تبدیل کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ دنیا کا ہر الٹا کام ہمارے ملک پاکستان میں ہی وقوع پذیر ہوتا ہے۔ ارض ِ وطن میں آئے روز

Sunday, October 06, 2013

PIA plane catches

PIA plane catches fire mid-air in Karachi

KARACHI: A Dubai-bound PIA airplane caught fire in Karachi when it was flying over Shahrahe Faisal, Express News reported on Sunday.
A fire brigade was called to the Quaid-e-Azam International Airport.
“The plane carrying over 200 passengers has now landed safely,” reported Aftab Ahmed, Express News correspondent.
Sources in the Civil Aviation Authority said that the plane had caught fire as soon as it took off in Karachi.
According to initial reports, the plane caught fire after it encountered a problem in the engine. An explosion was also heard by some residents of the area.
“The airport was prepared to allow for the plane to make an emergency landing,” reported Nadeem Ahmed, Express News correspondent.
Emergency has been declared at the Karachi Airport.
No loss of life has been reported because of the accident.
Source: http://tribune.com.pk/story/614509/plane-catches-fire-mid-air-in-karachi/

Friday, October 04, 2013

Unwanted Application Remover

ڈھیٹ سیکیورٹی سافٹ ویئر ڈیلیٹ کریں



اینٹی وائرس یا کسی بھی طرح کا سیکیورٹی سافٹ ویئر سسٹم کے لیے بہت ضروری ہے لیکن اگر آپ ایک اینٹی وائرس کو دوسرے سے بدلنا چاہتے ہیں تو یقینا پہلے سے موجود پروگرام کو 
اَن انسٹال کرنا ہو گا۔ اینٹی وائرس انسٹال ہونے میں جتنا پریشان کرتے ہیں اس سے کہیں زیادہ اَن انسٹال ہوتے وقت وبالِ جان بن جاتے ہیں۔ بعض اینٹی وائرس تو سسٹم سے جانے کا نام نہیں لیتے۔ اَن انسٹال ہو بھی جائیں تو اپنا کچھ نہ کچھ ڈیٹا ضرور سسٹم میں چھوڑ جاتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ’’ایپ ریموور‘‘ ایک بہترین حل ہے۔ یہ سافٹ ویئر کسی بھی ڈھیٹ اینٹی وائرس یا اسپائی بوٹ کو باآسانی اَن انسٹال کر دیتا ہے۔ بعض اوقات اینٹی وائرس اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہوتا اور اس کا نیا ورژن اس پر انسٹال نہیں ہو سکتا۔ اس صورت حال میں ’’ایپ ریموور‘‘ کی مدد سے آپ باآسانی پرانے ورژن کو اَن انسٹال کر کے تازہ ورژن انسٹال کر سکتے ہیں۔ ونڈوز ایکس پی سے لے کر ونڈوز 8 تک کے لیے ..کارآمد یہ مفت سافٹ ویئر لاکھوں کی تعداد میں لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں


talibans

مذاکرات سے پہلے ڈرون حملے بند ہونے چاہئیں 


میرانشاہ (اے ایف پی) ترجمان کالعدم تحریک طالبان نے کہا ہے کہ مذاکرات سے قبل ڈرون حملے بند ہونا ضروری ہیں۔ شاہد اللہ شاہد نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیزفائر میں فاٹا میں امریکی ڈرون حملوں کی بندش کو بھی شامل کیا جانا چاہئے، صرف سکیورٹی فورسز کی طرف سے کارروائیاں بند کرنا کافی نہیں۔ ڈرون حملوں کی بندش بھی ضروری ہے کیونکہ ڈرون حملے جاری رہے تو ہم جنگ بندی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے قبل ڈرون حملے بند کئے جائیں۔ اے پی اے کے مطابق ترجمان طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے تو اس کو بھی سنجیدہ اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کی قیادت حکومت کے ساتھ مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے غور کر رہی ہے البتہ اگر حکومت کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اس قسم کا ماحول پیدا کرنے کیلئے مزید کئی ماہ درکار ہونگے۔
اسلام آباد (این این آئی) وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ مقامی طالبان کی جانب سے جنگ بندی پر آمادگی کے اظہار پر علماءکا ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ حکومت کی طرف سے بھی مثبت ردعمل کی صورت میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی جاسکے۔ امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کر تے ہوئے وفاق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے مقامی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی تردید کی کہ حکومت نے انہیں شدت پسندوں کے ساتھ رابطہ کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے تاہم علما کی کوشش ہے کہ جنگ بندی کا معاملہ جلد سے جلد حل ہو تاکہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہوسکیں۔ انہوں نے کہاکہ اب حکومت کے جواب کا انتظار ہے، مذاکرات حکومت ہی کو کرنے چاہئیں کیونکہ کل جماعتی کانفرنس نے حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اور مذاکرات میں معاملات بھی حکومت ہی سے متعلق ہوں گے۔ زیادہ سے زیادہ اگر کوئی سہولت کار کا کوئی کردار ہوگا تو وہ ہم ادا کرنے کو تیار ہیں۔ حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ ابھی طالبان سے اس سلسلے میں کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم مشاورت کے بعد ہی اس بارے میں حکمت عملی طے کی جائیگی۔

Thursday, October 03, 2013

ccleaner download

رجسٹری کی صفائی کیجئے!




اس بات کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ آپ کسی سافٹ ویئر کو استعمال کر کے ہی اپنے کمپیوٹر کی رفتار اور کارگردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔اپنے کمپیوٹر کی رفتار کو تیز، اور کارگردگی کو مزید بہتر اور فعال بنا نے کے لئے رجسٹری کی صفائی نہایت ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔
آپ کا کمپیوٹر بھی آپ کی کار ہی کی طرح ہوتا ہے، اِسے بھی مینٹینینس کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔
آپ کو بعض اوقات کئی سافٹ ویئر انسٹال کرنے پڑتے ہیں، اور کئی مزید سافٹ ویئرز کو اَن انسٹال کرنا پڑتا ہے، انٹرنیٹ پر برائوزنگ کرنی پڑتی ہے، ای میل کرنی پڑتی ہے، اور بے شمار ایسی ایکٹویٹیز کرنی پڑتی ہیں۔ انسٹال اور اَن انسٹال ہونے والے سافٹ ویئر اور دیگر کئی امور کی انٹریز رجسٹری ایڈیٹر میں بنتی رہتی ہیں، جن سے رجسٹری ایڈیٹر میں لا تعداد غیر ضروری ڈیٹا جمع ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے کمپیوٹر کی رجسٹری میں بے شمار ایررز ہوں گے،جو آپ کے کمپیوٹر کی رفتار اور کارگردگی کو سسُت کر دیتے ہیں۔اگر آپ کمپیوٹر کی کارگردگی کو بہتر بنانے کے لئے غیر ضروری انٹریز کو رجسٹری ایڈیٹر سے ختم نہیں کریں گے تو اس کی کارگردگی اور رفتار پر اثر پڑے گا۔
کمپیوٹر کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے آپ فری رجسٹری اسکین کے ذریعے اپنے کمپیوٹرز کے اُن مسائل کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اُن کو حل کریں جو عام طور پر آپ کی آنکھوں سے پوشیدہ رہتے ہیں۔ رجسٹری کی صفائی کے لیے ’’سی کلینر‘‘ (CCleaner) نامی سافٹ ویئر بہت موزوں ہے۔

Download Now



Khawaja saraa

Khwaja Siraa Ki Mayyat aur Dafnana

Watch Sar-e-Aam 29th March 2013 Khwaja Siraa (Shemales) Ki Mayyat aur Dafnana? Kiya Kisi Ko Maloom Hai?

video